دیپالپور ،گدھوں کا گوشت فروخت کرنے والے گروہ کا ا نکشاف، گوشت برآمد ، ملزمان رنگے ہاتھوں گرفتار

بدھ 28 جنوری 2015 18:59

دیپالپور ،گدھوں کا گوشت فروخت کرنے والے گروہ کا ا نکشاف، گوشت برآمد ..

دیپالپور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء)نواحی گاؤں دھرمیوالہ میں گدھوں کا گوشت فروخت کرنے والے گروہ کاا نکشاف، ذبح شدہ گدھے کا گوشت برآمد ، ملزمان رنگے ہاتھوں گرفتار، تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں دھرمیوالہ میں عرصہ دراز سے گدھے چوری ہورہے تھے جن کا کوئی سرغ نہیں مل رہا تھا گزشتہ روز ملزمان خوشی محمد ،ذاکر علی ، نیک محمد اور گوگا وغیرہ جو کہ خانہ بدوش ہیں اپنی جھگیوں میں گدھے کو ذبح کر رہے تھے جنہیں گاؤں والوں نے رنگے ہاتھوں پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا ملزمان جبکہ دوسری واردات نواحی گاؤں اڑتیس ڈی میں ہوئی جہاں اہل علاقہ نے تین ملزمان اشرف اوراکرم ،محمد احمدوغیرہ کو گاؤں سے دور ایک ویران جگہ پر جانوروں کی حویلی میں گدھے کو ذبح کرتے ہوئے دیکھ لیا گاؤں والوں کی بڑی تعداد جائے وقوعہ پر پہنچی تو ملزمان اہل علاقہ کو آتا دیکھ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ گدھے کی کھال کا نصف سے زائد حصہ اتارا جا چکا تھا اس پہلے بھی گاؤں والوں کے مطابق کئی گدھے منظر عام سے غائب ہو چکے تھے جن کی مالکان تلاش کر رہے ہیں میڈیا کی ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی تو علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد موقع پر موجود تھی جنہوں نے احتجاج کرتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے دونوں واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کر لئے گئے۔