ملک کو خوشحال ،اسلامی اور فلاحی ریاست بنانے کیلئے جدو جہد جاری رکھیں گے ،سراج الحق،

عوام حقیقی معنوں میں روشن پاکستان بنانے کیلئے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں ،امیر جماعت اسلامی کا استقبالیہ ریلی سے خطاب

بدھ 28 جنوری 2015 18:57

دیپالپور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء) مرکزی امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک کو خوشحال ،اسلامی اور فلاحی ریاست بنانے کے لئے جدو جہد جاری رکھیں گے عوام پاکستان کو حقیقی معنوں میں روشن پاکستان بنانے کے لئے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے دیپالپور میں استقبالیہ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ملک میں اب سیاسی پنڈتوں کا وقت ختم ہونے کے قریب ہے جماعت اسلامی کی حکومت آنے پر عوام کو تمام بنیادی ضروریات زندگی پر سبسڈی دی جائے گی انہوں نے کہا کہ صحت پر خصوصی توجہ دی جائے گی خطرناک موذی بیماریوں کا حکومت مفت علاج کی سہولت فراہم کرے گی انہوں نے مزید کہا کہ جاگیردارانہ نظام نے ملک کی معاشی جڑوں کو کھوکھلا کر دیا ہے جماعت اسلامی جاگیراداروں اور وڈیروں سے انکی زمینیں ضبط کر کے مجبور ، محکوم اور غریب کسانوں اور ہاریوں میں تقسیم کی جائے گی انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں دوہرہ نظام تعلیم نہیں چلنے دیں گے تمام غریب اور امیر یکساں نظام تعلیم کے تحت تعلیم حاصل کریں گے وزیر اعظم ،صدر اور وزیر اعلیٰ کا بچہ بھی غریب کسان کے بچے کے ساتھ ایک ہی سکول میں پڑھے گا اس کے علاوہ انہوں نے راجووال ،حجرہ شاہ مقیم کا بھی دورہ کیا اور کسان بورڈ پاکستان کے زیر اہتمام کسان کنونشن سے بھی خطاب کیا دیپا پور پہنچنے پر انکا فقید المثال استقبال کیا گیا انہیں ریلی کی صورت میں لایا گیا راستوں پر متعدد مقامات پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں ۔