امریکہ اور بھارت کا گٹھ جوڑ وسط ایشیائی ریاستوں میں مسلمانوں کو کمزور کرنے کی سازش ہے،پروفیسر عطا محمد جعفری

بدھ 28 جنوری 2015 18:57

ڈیرہ غازی خان(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء) امریکہ اور بھارت کا گٹھ جوڑ وسط ایشیاء کی ریاستوں میں مسلمانوں کو کمزور کرنے کی سازش ہے۔امریکہ انڈیا کو تھانیدار بنا کر مسلمانوں پر مسلط کرنا چاہتا ہے ۔لیکن ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے یہ بات جماعت اسلامی کے ضلعی امیر پروفیسر عطا محمد جعفری اور ضلعی جنرل سیکرٹری منیر احمد کلاچی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ افغانستان سے نکل جانے کے بعد امریکہ اپنے مکروہ مقاصد کی تکمیل کیلے بھارت کو وسط ایشیا میں سپر پاور دیکھنا چاہتا ہے ۔تاکہ مسلمانوں کو مزید دبایا جا سکے ۔خصوصًا کشمیر کے مسلمانوں کی جدوجہد آزادی کو ختم کیا جا سکے۔لیکن انشاء اللہ ایسا نہیں ہو گا ۔گیڈر کبھی جنگل کا بادشاہ نہیں ہو سکتا ۔انشاء اللہ دنیا میں پاکستان مسلمانوں کا مسیحا ثابت ہو گا۔

متعلقہ عنوان :