توانائی اور معاشی بحران مسلم لیگ(ن) کوورثے میں ملے ہیں،انعم ظفر،

وزیراعظم ورثے میں ملے ہوئے بحرانوں کے خاتمہ کیلئے کامیاب جدوجہد کررہے ہیں،مسلم لیگی رہنماء

بدھ 28 جنوری 2015 18:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) یوتھ کی رہنما انعم ظفر نے کہاہے کہ توانائی اور معاشی بحران مسلم لیگ(ن) کوورثے میں ملے ہیں، وزیراعظم میاں نوازشریف ورثے میں ملے ہوئے بحرانوں کے خاتمہ کیلئے کامیاب جدوجہد کررہے ہیں-اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ توانائی بحران سے نجات کیلئے مختلف منصوبوں پر کام جاری ہے ،حکومتی حکمت عملی سے بہت جلد پاکستان توانائی اور معاشی بحران سے نجات حاصل کرلے گا،پاکستان کے ایشین ٹائیگر بنانے کا خواب ہر حال میں پوراہوگا-انعم ظفر نے کہاکہ حکومت کے خلاف سازشیں کرنے والے ہی ملک میں بحرانوں کے ذمہ دار ہیں،مسلم لیگ(ن) عوامی قوت اور اعتماد کے ساتھ سازشوں کا مقابلہ کرکے ملک کو ترقی کی جانب لے جانے کی جدوجہد کررہی ہے- انہوں نے کہاکہ حکومت مسائل اور مشکلات کے باوجود عوام کے درینہ مسائل حل کرنے کیلئے خلوص نیت ،محنت ،لگن سے اپنی ذمہ داری پوری کرتی رہے گی -

متعلقہ عنوان :