پٹرول بحران، وزیر پٹرولیم نے ذمہ داری قبول کر لی

بدھ 28 جنوری 2015 18:29

پٹرول بحران، وزیر پٹرولیم نے ذمہ داری قبول کر لی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28جنوری۔2015ء)وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے پٹرول بحران کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیر پٹرولیم کاکہنا تھا کہ مجھ سمیت حکومت بھی اس پٹرول بحران کی ذمہ دار ہے ،میں استعفی نہیں دوں گاتاہم اگر وزیر اعظم چاہے تو مجھ سے استعفی لے سکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

شاہد خاقان عباسی کامزیدکہنا ہے کہ پٹرول بحران سے بہت کچھ سیکھا ہے آئندہ ایسا بحران پیدا نہیں ہوگا۔