گجر نالا سمیت کسی بھی نالے کے کناروں پر لیز دینے والے افسر کے خلاف ایف آئی آر کٹوائی جائے،ایڈمنسٹریٹر کراچی

بدھ 28 جنوری 2015 18:26

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء) ایڈمنسٹریٹر کراچی ثاقب احمد سومرو نے ہدایت کی ہے کہ گجر نالا سمیت کسی بھی نالے کے کناروں پر لیز دینے والے افسر کے خلاف ایف آئی آر کٹوائی جائے لینڈڈپارٹمنٹ کچی آبادی ڈپارٹمنٹ یا سندھ کچی آبادی اتھارٹی کسی بھی محکمے کا افسر گجر نالے کے کناروں پر دونوں جانب 200 فٹ کے اندر لیز جاری کرے گا اس کے خلاف ایف آئی آرکٹوا کر کارروائی کی جائے گی، گجر نالہ ایکسپریس وے کی فیزبیلیٹی رپورٹ تیار کرنے کیلئے فوری طور پر کنسلٹنٹ کا تقرر کیا جائے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو اپنے دفتر میں گجر نالہ ایکسپریس وے ترقیاتی منصوبے کی بریفنگ کے موقع پر کیا، بریفنگ میں ڈائریکٹر جنرل ٹیکنیکل سروسز نیاز احمد سومرو، گجر نالہ پروجیکٹ کو آرڈینیٹر سلمان فریدی اور دیگر افسران بھی موجود تھے اس موقع پر بریفنگ میں بتایا گیا کہ گجر نالہ ایکسپریس وے 100 فٹ چوڑے نالے کے دونوں اطراف 100-100 فٹ چوڑا ایکسپریس وے اور سروس روڈ ہوگا جس میں 30 ہزار غیر قانونی مکانات اور عمارتیں حائل ہیں جن کو ہٹانا ضروری ہے ان میں تجاوزات کے علاوہ کچھ عمارتیں لیزبھی ہیں اور تجارتی علاقہ بھی شامل ہے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر کراچی نے گجر نالہ ایکسپریس وے کی تعمیر کے مقام پر کسی بھی طرح کی رہائشی یا تجارتی مقاصد کیلئے تعمیر کی گئی عمارتوں کی لیز دینے پر فوری طور پر پابندی عائد کردی اور متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ اس پر فوری طور پر عملدرآمد کرائیں گجر نالہ ایکسپریس وے کی تعمیر کے حوالے سے کنسلٹنٹ مقرر کرنے کیلئے سمری بنائی جائے تاکہ اس کی منظوری کے بعد پی سی۔

(جاری ہے)

ون پر کام شروع کیا جاسکے ایڈمنسٹریٹر کراچی کوبتایا گیا کہ گجر نالہ ایکسپریس وے سرجانی ٹاؤن نئی کراچی اللہ والا مسجد سے شروع ہو کر حاجی مرید گوٹھ لیاری کے مقام پر ختم ہوتا ہے جس کا ایک ٹریک 14.25 کلومیٹر کا ہے جبکہ دونوں ٹریک مجموعی طور پر 28.50 کلومیٹر کے ہیں ۔ایڈمنسٹریٹر کراچی ثاقب احمد سومرو نے کہا کہ گجر نالہ ایکسپریس وے کی تعمیر کے حوالے سے حائل تمام رکاوٹوں کو دور کرنے کی بھر پور کوشش کی جائے گی انہوں نے کہا کہ نالوں پر غیر قانونی تعمیرات کی وجہ سے بہت زیادہ مسائل سامنے آئے ہیں جس کی وجہ سے نہ صرف تعمیراتی منصوبے متاثر ہوتے ہیں بلکہ نالوں کی صفائی میں بھی بے انتہا مشکلات درپیش آتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :