Live Updates

توہین آمیز خاکوں کے ذمہ دار مسلم حکمران ہیں ،انہوں نے وہ کردار ادانہیں کیا جو کرنا چاہئےتھا :عمران خان

بدھ 28 جنوری 2015 18:19

توہین آمیز خاکوں کے ذمہ دار مسلم حکمران ہیں ،انہوں نے وہ کردار ادانہیں ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28جنوری۔2015ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ حکومت نے 2013کے انتخابات میں دھاندلی کر کے غریب عوام کا میںڈیٹ چوری کیاہے اور جہاں حکومت ہی دھاندلی سے آئے گی وہاں جمہوریت کہا ں سے آئے گی،توہین آمیز خاکوں کے ذمہ دار مسلمان حکمران ہیں کیونکہ جب یہ ہوا تو مسلم ممالک کے رہنماﺅں کو اس کے کیخلاف کردار ادا کرنا چاہئے تھا اور اسے اسی وقت روکنا چاہئے تھا۔

عمران خان کا علماء مشائخ کانفرنس سے خطاب میں کہنا تھا کہ ہمارے علما ءکرام نے وہ کام نہیں کیا جو انھیں کرنا چاہیے تھا ، علماءکرام کو سب سے پہلے ظلم کیخلاف کھڑا ہونا چاہیے اور اس کیخلاف آواز اٹھانی چاہیے تھی ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں خود خوف کے بتوں کو توڑ کر ظالموں کا مقابلہ کرنا ہوگا کیونکہ ملک اس وقت تباہی کے دہانے پر کھڑاہے اوراس سب کے ذمہ دار ہم سب ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سندھ میں ہندو لڑکیوں کو زبردستی اغواءکرکے مسلمان کیا جا رہا ہے، کسی کو زبردستی مسلمان نہیں بنایا جا سکتا۔ لوگوں کو بسوں سے نکال کر قتل کرنا کونسا اسلام ہے؟علماءکرام کو اسلام کی تعلیمات کا صحیح مطلب سمجھاناچاہئے ۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ یورپ میں اسلام تیزی سے پھیل رہا ہے اور فرانس جیسا واقعہ مسلمانوں کو اشتعال دلانے کیلئے کیا گیا۔

فرانس میں جو کچھ بھی ہوا اس کے ذمہ دار مسلمان رہنماءہیں کیونکہ توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کیخلاف مسلم ممالک کے رہنماﺅں کو کردار ادا کرنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ چھوٹا سا طبقہ ملک کو لوٹ رہا ہے۔ دین کے نام پر سیاست کرنے والوں کی قیمتیں لگتی دیکھی گئیں۔ ایک مولانا ایسے بھی ہیں جو ملک کو لوٹنے والوں کیساتھ فٹ ہو جاتے ہیں لیکن ایمان والے آدمی کی کوئی بھی قیمت نہیں لگا سکتا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :