کے الیکٹرک اور چینی کمپنی کے درمیان کوئلے سے بجلی پیداکرنیوالے 350 میگا واٹ کے 2 نئے منصوبے پر دستخط

بدھ 28 جنوری 2015 17:49

کے الیکٹرک اور چینی کمپنی کے درمیان کوئلے سے بجلی پیداکرنیوالے 350 میگا ..

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء) کے الیکٹرک اور چینی کمپنی کے درمیان کوئلے سے بجلی پیداکرنیوالے 350 میگا واٹ کے 2 نئے منصوبے پر دستخط ہوگئے ہیں۔ کے الیکٹرک اور چینی کمپنی کے درمیان کوئلے سے چلنے والے کل 700 میگاواٹ کے2 بجلی گھر قائم کرنے کا معاہدہ طے پا گیا ۔ کے الیکٹرک کے منتظم اعلی نے میڈیا کو بتایا کہ نیشنل گرڈ سے بجلی فراہمی کیلئے حکومت کے ساتھ بات چیت خوش اسلوبی سے جاری ہے۔

(جاری ہے)

کے الیکٹرک اور چینی کمپنی کے درمیان طے پانیوالے معاہدے کے تحت 350، 350 میگاواٹ کے2 بجلی گھر لگائے جائینگے۔کے الیکٹرک کے منتظم اعلی طیب ترین نے میڈیا کو بتایا کہ 1 ارب ڈالر مالیت کا منصوبے سے کراچی میں بجلی فراہمی بہتر ہوگی، منصوبے کیلئے انڈونیشیا سے کوئلہ درآمد ہوگا ۔وفاقی حکومت سے 650 میگا واٹ بجلی کے معاہدہ ختم ہونے سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ سرکا ر سے اس مسئلہ پر خوش اسلوبی سے بات چیت جاری ہے ،معاملہ جلد حل کرلیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :