سری لنکن ہائی کمشنر کاایل ڈی اے کا دورہ ،کم لاگت رہائشی یونٹوں کی تعمیر کے بارے میں معلومات حاصل کیں

بدھ 28 جنوری 2015 17:45

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء) سری لنکن ہائی کمشنر جیالت ویراکوڈے نے لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی آفس کا دورہ کیا جہاں انہوں نے کم لاگت رہائشی یونٹوں کی تعمیر کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔اسلام آباد میں تعینات سری لنکا کے ہائی کمشنر جیالت ویراکوڈے نے جوہر ٹاؤن لاہور میں ایل ڈی اے آفس کے دورے کے دوران ڈائریکٹر جنرل احد خان چیمہ سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چیف انجینئر اسرار سعید نے انہیں کم آمدنی والے لوگوں کے لئے سستے رہائشی یو نٹوں کی تعمیر چھوٹے قطعات اراضی پر زیادہ سے زیادہ فلیٹوں کے قیام اور اس مقصد کے لئے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے بارے میں بریفنگ دی۔ہائی کمشنر نے سستے رہائشی یونٹوں کی تعمیرکے سلسلے میں دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کو فروغ دینے اور ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے نے انہیں اس سلسلے میں ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔