ایم این اے میر منور تالپور کی ہدایات پر جھڈو میں کھلی کچہری لگائی گئی

بدھ 28 جنوری 2015 17:39

جھڈو (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء) ایم این اے میر منور تالپور کی ہدایات پر جھڈو میں اسسٹنٹ کمشنرکبیر راجڑ اور ٹاؤن آفیسر شفقت مغیرانی کی جانب سے عوامی مسائل کے حل کے لئے کھلی کچہری لگائی گئی ،جس میں تعلقہ کے تمام افسران نے شرکت کی ، کھلی کچہری میں ایم کیو ایم کے سیکٹرانچارج اصغر قائم خانی ، پیپلز پارٹی کے عیسیٰ کمھار ، عوامی تحریک ممتاز کھوسہ،جھڈو پریس کلب کے شاہد مجید ، شفیق جان ، سہیل ہاشم ، سماجی رہنماء عبدلاسلام عارف سمیت سیکڑوں معززین شہر نے شرکت کی ، کھلی کچھری میں شہریوں نے صفائی ، لاقانونیت اور تعلیم کے مسائل افسران کے سامنے رکھے جن پر افسران نے نوٹس لیتے ہوئے ،سائل کو جلد حل کرنے کی یقین دہانی کروائی ،اس موقع پر شفقت مغیرانی نے کہا کہ شہر میں صفائی ، اسٹریٹ لائٹ اور دیگر مسائل کے حل کے لئے ہم نے باقاعدہ ٹیمیں بنا دی ہیں ، پبلک پارک اور لائیبریری کو دوبارہ ایکٹیو کیا جائیگا جس کے لئے میر صاحبان نے خصوصی فنڈ دئے ہیں ،جب کہ ڈیوٹی چور ملازمیں کی ہمارے پاس بڑی تعداد تھی جنہیں اب کسی صورت معاف نہین کیا جائیگا شفقت مغیرانی نے کہا کہ ڈیوٹی چور ملازمیں کی تنخواہیں بند کر دی ہیں ، شفقت مغیرانی نے کہا کہ ایم این اے میر منور تالپور ، میر انور تالپور ، میر بابو تالپور اور میر حیات تالپور کی خاص ہدایات ہیں کہ شہر کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں اسسٹنٹ کمشنر کبیر راجڑ نے کہا کہ ماحول کو سدھارنے کے لئے شہریوں کو تعاون بھی ضروری درکار ہے ۔