شاہ عبداللہ کے انتقال سے پاکستان محسن سے محروم ہوگیاہے،علامہ محمداحمدلدھیانوی

بدھ 28 جنوری 2015 17:33

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء) اہلسنت والجماعت کے سربراہ علامہ محمد احمدلدھیانوی نے اسلام آبادمیں قائم سعودی سفارت خانہ میں خادم الحرمین شریفین شاہ عبداللہ کے انتقال پرملال پرتعزیتی کلمات درج کرتے ہوئے کہاکہ شاہ عبداللہ عالم اسلام کے عظیم رہنماء تھے،شاہ عبداللہ کے انتقال سے پاکستان اپنے محسن سے محروم ہوگیاہے،شاہ عبداللہ نے ہمیشہ پاکستان کو اپنا گھر سمجھا تھا،اور ہر دکھ کی گھڑی میں بڑے بھائی کا کردار اداکیاتھا،پاکستان کے لیے دی گئی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔

(جاری ہے)

علامہ محمد احمدلدھیانوی نے کہاکہ محبوب قائد انقلاب ﷺ کی گستاخی کسی صورت برداشت نہیں کرسکتے افسوس ہے جولوگ اپنے سیاسی قائد کیخلاف کوئی بات سننا گوارا نہیں کرتے ان کی طرف سے امت مسلمہ کے قائد ﷺ کی بدترین گستاخی پر کسی رد عمل کا نہ آنا شرمناک ہے تمام مسلم ممالک کو چاہئے کہ متفقہ لائحہ عمل بنا کر عالمی قانون سازی کروائیں جس کے بعد کسی کو گستاخی کرنے کی جرات نہ ہو ساتھ ساتھ گستاخ میگزین چارلی ہیبڈو بارہاں گستاخی کرچکا ہے اور اس گستاخی پر کسی شرمندگی کا قائل نہیں بلکہ بڑی ڈھٹائی کے ساتھ مکروہ عمل کو آزادی اظہار کا نام دیا جارہا ہے برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کا گستاخی کی حمایت میں بیان شرمنا ک ہے تمام مسلم ممالک فرانسیسی سفیروں کو ملک بدر کر کے دینی حمیت اور غیرت کا ثبوت دیں اور فرانس سے مطالبہ کریں تعلقات اسوقت تک دوبارہ قائم نہیں کریں گے جب تک چارلی ہیبڈو پر پابندی عائد نہیں کیجاتی اہل سنت والجماعت اول دن سے گستاخیوں کیخلا ف ہے اور ہمیشہ مطالبہ کرتی آئی ہے کہ مقدس ہستیوں کی توہین کیخلاف قانون سازی کیجائے اگر مقدس ہستیوں کی توہین کیخلاف قانون سازی نہیں کی گئی تو فرقہ وارانہ مذہبی دہشت گردی میں اضافہ ہوتا رہے گا جو کسی صورت ملک و قوم کے مفاد میں نہیں۔

متعلقہ عنوان :