فیکٹری سپروائزر کو قتل کرنے والے گرفتار ،ملزم کی نشاندہی پر تیسرے ساتھی کو بھی گرفتار کرلیا گیا

بدھ 28 جنوری 2015 17:32

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء) صرف 2 ہزار روپے نہ دینے پر فیکٹری سپروائزر کو قتل کرنے والے گرفتار ملزم کی نشاندہی پر اس کے تیسرے ساتھی کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق گبول ٹاؤن پولیس نے نیو کراچی انڈسٹریل ایریا میں کارروائی کرتے ہوئے گرفتار ملزم عبدالرحیم کی نشاندہی پر اس کے ساتھی انور کو گرفتار کرلیاہے۔

پولیس کے مطابق انور علی کی گرفتاری ملزم عبدالرحیم کی نشاندہی پر کی گئی جسے نیوکراچی انڈسٹریل ایریا سے چھاپہ مار کارروائی کے دوران گرفتار کیا گیاہے۔ اس سے قبل پولیس نے 26 جنوری کو فیکٹری سپروائزر کو قتل کرنے کے الزام میں ملزم عبدالرحیم کو حراست میں لیا تھا جس کا ریمانڈ بھی عدالت سے حاصل کرلیا گیا ہے۔قبل ازیں ایک ملزم کو عبدالرحیم کی نشاندہی پر حساس اداروں اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرکے پنجاب کے ضلع رحیم یار خان سے گرفتار کیا تھا ۔

(جاری ہے)

اس سے قبل حساس اداروں اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے احمد حسن گروپ کے انور نامی بھتہ خور کو گرفتار کیا تھا جسے کراچی لانے کے لیے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں ۔واضح رہے کہ 7 جنوری کو ملزم عبدالرحیم نے بھتہ نہ دینے پر فیکٹری سپروائزر کو 3 گولیاں مار کر قتل کردیا تھا جس کی سی سی ٹی وی فوٹیچ میڈیا پر چلنے کے بعد اس کی ماں نے اس کی شناخت کی تھی۔

متعلقہ عنوان :