سی پی ایل سی چیف احمد چنائے کیخلاف کارروائی کی بنیاد بننے والا لاریب کے والد کا خط میڈیا پر منظرعام میں آگیا
بدھ 28 جنوری 2015 17:32
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء)سی پی ایل سی چیف احمد چنائے کیخلاف کارروائی کی بنیاد بننے والا لاریب کے والد کا خط میڈیا پر منظرعام میں آگیاہے۔ لاریب کے والد نے خط میں لکھا ہے کہ ان کے بیٹے کو رینجرز کی ٹاسک فورس نے بغیر تاوان کے بازیاب کرایا جبکہ ان کی بیوی اور بیٹے کو سی پی ایل سی میں روکے رکھا گیا ۔
(جاری ہے)
لاریب کے والد کی طرف سیڈی جی رینجرز اسپیشل ٹاسک فورس کو لکھے گئے خط میں کہاگیاتھا کہ آپ کی اسپیشل ٹاسک فورس نے فوری کارروائی کی اور بیٹے کو بغیر تاوان کے بازیاب کرایا،ہم نے آپ کے سیل کے علاوہ سی پی ایل سی میں بھی رپورٹ درج کرائی تھی۔
سی پی ایل سی کے عہدیداروں نے بیوی اور بیٹے سے کہاکہ آپ کہیں نہ جائیں ہم کارروائی کررہے ہیں،اس کے بعد انہوں نے بیوی اور بیٹے کو وہیں روکے رکھا۔خط کے متن کے مطابق سی پی ایل سی نے ہمیں کہا کہ ہم اغوا کاروں کی لوکیشن چیک کررہے ہیں،اس دوران اغوا کاروں کا 2مرتبہ فون آیا اور رقم کا مطالبہ کرتے رہے،اس کے بعد مجھے بھی سی پی ایل سی بلایا گیا،جس کے باعث میں ٹاسک فورس کو کوئی معلومات فراہم نہیں کرسکا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ لاریب کے والد کا یہی خط سی پی ایل سی چیف احمد چنائے کیخلاف کارروائی کی بنیاد بنا ہے۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.