سندھ ہائیکورٹ کا 70سالہ بزرگ ،اہل خانہ کو ہراساں کرنے سے متعلق درخواست پر اخترملی،راشد نواز ،حمزہ ملی اور دیگر کوگرفتار کرنے کا حکم

بدھ 28 جنوری 2015 17:12

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء) سندھ ہائی کورٹ نے قبضہ مافیا کی جانب سے 70سالہ بزرگ اور اس کے اہل خانہ کو ہراساں کرنے سے متعلق درخواست پر اخترملی،راشد نواز ،حمزہ ملی اور دیگر کو 12فروری تک گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا ۔کیس کی سماعت سندھ ہائی کورٹ کی جسٹس اشرف جہاں پر مشتمل سنگل رکنی بنچ نے کی ۔

(جاری ہے)

عدالت نے گذشتہ سماعت پر گلستان جوہر کے رہائشی 70سالہ بزرگ عبدالحلیم اور اس کے بیٹے فواد سمیت دیگر اہل خانہ کو ہراساں کرنے اور زمین پر قبضہ کرنے سے متعلق دھمکیاں دینے سے متعلق درخواست پر فریقین کو ذاتی حیثیت سے پیش ہونے کا حکم دیا تھا ۔

بدھ کو سماعت کے موقع پر عدالتی احکامات کے باوجود فریقین عدالت میں پیش نہیں ہوئے ۔درخواست گذار کی وکیل نے عدالت کو بتایا کہ بھتہ خور گروہ کے تینوں کارندے احاطہ عدالت میں موجود ہیں لیکن وہ عدالت میں پیش نہیں ہوئے ،جس پر عدالت نے شدید اظہار برہمی کرتے ہوئے ڈی آئی جی ایسٹ ،ایس ایس پی آپریشنز اور ایس ایچ او گلستان جوہر کو حکم دیا ہے کہ تینوں کو 12فروری کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :