بہاولپور،ٹرک اور موٹرسائیکل میں تصادم،4 افراد جاں بحق ،ایک شدید زخمی

بدھ 28 جنوری 2015 17:09

بہاولپور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء) بہاولپور میں تیز رفتار ٹرکاور موٹر سائیکل تصاد میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کے روز بہاولپور میں مین شاہراہ پر تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل پر سوار4 افراد جاں بحق ہوگئے ۔جاں بحق ہونے والوں میں 2 بچے اور2 خواتین شامل ہیں جبکہ ایک راہگیر شخص شدید زخمی ہوگیا جنہیں فوری طور پر ریسکیو ٹیموں نے ہسپتال منتقل کر دیا جہاں زخمی کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے

متعلقہ عنوان :