جاپان پورٹ قاسم میں سیکورٹی کی صورتحال کو بہتر بنانے اور لاہور میں پانی کی سپلائی کو بہتر بنانے کے منصوبوں کیلئے ایک کروڑ 90 لاکھ ڈالر فراہم کرے گا،معائدے پر دستخط

بدھ 28 جنوری 2015 17:09

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء ) پاکستان اور جاپان کے مابین پورٹ قاسم میں سیکورٹی کی صورتحال کو بہتر بنانے اور لاہور میں پانی کی سپلائی کو بہتر بنانے کے منصوبوں پر دستخط کی تقریب کا انعقاد کیاگیا جاپانی سفیرہیروشی انیوماتا اوراکنامک امور ڈویژن کے سیکرٹری سلیم سیٹھی نے دستخط کر دئیے دونوں منصوبوں کے لئے جاپان کی حکومت 1,934,000,000ین(19ملین امریکی ڈالر) فراہم کرے گی اس سلسلے میں اقتصادی امور ڈویژن میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی خزانہ اسحاق ڈار نے کہاکہ جاپان اور پاکستان کے مابین مختلف شعبوں میں تعاؤن طویل عرصے سے جاری ہے اور ان تعلقات کو مذید مضبوط کرنے کیلئے جاپانی سرمایہ کار پاکستان میں توانائی سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق کیا ہے پاکستان میں یاماہا موٹر سائیکل بنانے کے پلانٹ کی تنصیب اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے وزیر خزانہ نے کہاکہ ان کا حالیہ دورہ جاپان کے مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں اور جاپانی سرمایہ کاروں نے پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا ہے انہوں نے کہاکہ پاکستان اور جاپان کے مابین دو منصوبوں کے لئے گرانٹ کی فراہمی کا معاہدہ ایک اچھا اقدام ہے اور اس سے دونوں ممالک کے مابین معاشی تعلقات کی مضبوطی میں مدد ملے گی اس موقع پر جاپانی سفیر ہیروشی اینوماتا نے کہاکہ وزیر خزانہ کے دورہ جاپان کے دونوں ممالک کے مابین تعلقات پر مذید خوشگوار اثر ڈالا ہے انہوں نے کہاکہ جاپان نے ترقی پذیر ممالک کے لئے فنڈز میں 16بلین ڈالر کا اضافہ کیا ہے اور پاکستان میں دو منصوبوں کے فنڈز کی فراہمی بھی اسی اضافے کی ایک کڑی ہے انہوں نے کہاکہ جاپان دہشت گردی کے مسئلے سے نمٹنے کیلئے بھی پاکستان کی بھرپور مدد کرے گا۔

متعلقہ عنوان :