کراچی، انسداد پولیومہم میں مداخلت پرایک شخص کو گرفتارکرلیاگیا

بدھ 28 جنوری 2015 17:08

کراچی ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء ) .کراچی میں انسداد پولیومہم میں مداخلت پرایک شخص کو گرفتارکرلیاگیاہے، ڈپٹی کمشنرسینٹرل کا کہنا ہے کہ گرفتارشخص بچوں کو پولیوسے بچاؤ کے قطرے پلانے سے پولیوورکرزکو روک رہا تھا۔شہر قائد کی 7حساس ترین یونین کونسلوں میں انسداد پولیو مہم کا بدھ کو دوسرا روزتھا ، گلبہار کے علاقے میں پولیو ورکرز کو قطرے پلانے سے روکنے پر پولیس نے ایک شخص کی گرفتار کر لیاگیا ۔

کراچی کے علاقے گلبہار کی تنگ گلیوں میں انسداد پولیو مہم میں رکاوٹ ڈالنا محمد زاہد نامی شخص کو مہنگا پڑگیا۔ کار سرکار میں مداخلت پر ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی سیخ پا ہوگئے اور متعلقہ شخص کی گرفتاری کے احکامات جاری کردئیے۔جہاں کچھ عناصر انسداد پولیو مہم کے خلاف مزاحمت کررہے ہیں وہیں کچھ نہ کچھ کوتاہی اداروں کی بھی ہے۔

(جاری ہے)

سخت احکامات اور متعدد حملوں کے باوجود بعض پولیس اہلکار اسلحے کے بغیر کھڑے نظر آئے۔

محکمہ صحت تو پولیو کے خلاف جنگ جیتنے میں تشہیری مہم کا سہارا لے رہا ہے لیکن عملہ اس ہتھیار سے ناآشنا ہے۔ آگاہی پمفلٹ ساتھ نہ رکھنے پر ٹاون ہیلتھ آفیسر کو بھی ضلعی انتظامیہ کی جھاڑ کا سامنا کرنا پڑا۔شہر قائدکی 7 حساس ترین یونین کونسلوں میں2 لاکھ سے زائد بچوں کو مز ید قطر ے پلائیں جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :