کراچی: اورنگی ٹاؤن سے دو ٹارگٹ کلر گرفتار، کوئٹہ سے اہم دہشتگرد بھی پکڑا گیا

بدھ 28 جنوری 2015 17:07

کراچی،کوئٹہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء ) کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں پولیس نے چھاپہ مار کر دو ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کر لیا ، کراچی پولیس نے کوئٹہ میں اہم دہشت گرد کو پکڑنے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔

(جاری ہے)

کراچی اورنگی ٹاوٴن میں 2 ٹارگٹ کلرز گرفتار ، پکڑے جانے والے ٹارگٹ کلرز سے اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے ملزموں کا تعلق سیاسی جماعت ہے۔ کراچی پولیس نے دہشت گردوں کے خلاف بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بھی چھاپے مارے ہیں۔ کوئٹہ میں چھاپے کے دوران ایک اہم دہشت گرد کو گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم کی نشاندہی پر تخریب کاری میں استعمال ہونے والا سامان بھی برآمد ہوا ہے۔