امریکہ اور بھارت کے درمیان سول نیو کلیئر معاہدے خطے کیلئے خطرناک ہیں، خورشید شاہ

بدھ 28 جنوری 2015 17:05

امریکہ اور بھارت کے درمیان سول نیو کلیئر معاہدے خطے کیلئے خطرناک ہیں، ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشیدشاہ نے کہا ہے کہ امریکہ اور بھارت کے درمیان ہونے والے سول نیوکلیئر معاہدے خطے کے لئے خطرناک ہے ، امریکہ کی وجہ سے پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ بند کر دیا ہے جبکہ حکومت کو چا ہیے کہ وہ ملک کی خارجہ پالیسی پر نظر ثانی کرے ۔ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

خورشید شاہ نے کہا ہے کہ امریکہ خود بھارت کے ساتھ ایٹمی معاہدے کر رہا ہے اور ایسے معاہدے خطے کے لئے خطرناک ثابت ہوں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت کو خارجہ پالیسی پر نظر ثانی کرنی چاہیے اور اس حوالے سے تمام سیاسی جماعتوں سے مشاورت کی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ امریکہ کی وجہ سے پاک ایران گیس پائپ لائن کو بند کر دیا گیا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) نے کشکول توڑنے کی بجائے بڑا کشکول تیار کر لیا ہے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آڈیٹر جنرل کے رویے پر اٹارنی جنرل کو خط لکھ دیا ہے اور کہا ہے کہ آڈیٹر جنرل کی پوزیشن واضح کریں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سی ڈی اے کے افسران چیئرمین کو استعمال کرتے ہیں حکومت کو چاہیے سی ڈی اے کے نظام کو ٹھیک کرے ۔

متعلقہ عنوان :