سپریم جوڈیشل کمیشن میں آڈیٹر جنرل پاکستان اختر بلند رانا کیخلاف سپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے بھجوائے گئے ریفرنس پر سماعت، گواہوں پر جرح ، بیانات حلفی کا بھی جائزہ لیا گیا،سماعت سولہ فروری تک ملتوی

دیگر گواہوں پر اگلی سماعت پر جرح کی جائے گی

بدھ 28 جنوری 2015 17:05

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء ) سپریم جوڈیشل کمیشن نے آڈیٹر جنرل پاکستان اختر بلند رانا کیخلاف سپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے بھجوائے گئے ریفرنس پر سماعت کرتے ہوئے دیگر گواہوں پر جرح جاری رکھی او رسماعت سولہ فروری تک ملتوی کردی ۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس ہوا جس میں دیگر ممبران نے بھی شرکت کی اجلاس میں سپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین خورشید شاہ کے خط پر آڈیٹر جنرل پاکستان اختر بلند رانا کیخلاف بدھ کے روز ریفرنس کی سماعت ہوئی ۔

اس دوران ذرائع نے اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء کو بتایا کہ سپریم جوڈیشل کونسل نے سیکرٹری و ڈپٹی سیکرٹری قومی اسمبلی کے بعد دیگر گواہوں پر جرح جاری رکھی اس دوران بیانات حلفی کا بھی جائزہ لیا گیا کونسل نے ریفرنس پر مزید سماعت سولہ فروری تک ملتوی کردی باقی گواہوں پر اگلی سماعت پر جرح کی جائے گی