Live Updates

سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی طرف سے عمران خان کیخلاف ہتک عزت دعویٰ کیس کی سماعت آج ایڈیشنل سیشن کی عدالت میں ہوگی

بدھ 28 جنوری 2015 17:05

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء ) سابق چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری کی طرف سے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کیخلاف ہتک عزت دعویٰ کیس کی سماعت آج جمعرات کے روز ایڈیشنل سیشن جج نذیر احمد گنجانہ کی عدالت میں ہوگی ۔ سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے وکیل شیخ احسن الدین پر مشتمل وکلاء کا پینل عدالت میں پیش ہوگا جبکہ پی ٹی آئی کی جانب سے سینئر وکیل حامد خان اور پی ٹی آئی لائرز ونگ کے وکلاء عدالت میں پیش ہونگے ۔

سابق چیف جسٹس آف پاکستان نے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کیخلاف ہتک عزت کادعویٰ دائر کررکھا ہے اور نذیر احمد گنجانہ کی عدالت میں چند روز قبل پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کو عدالت میں پیش ہونے یا وکیل کو پیش کرنے کیلئے سمن بھی جاری کئے تھے ۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی کے چیئرمین نے عام انتخابات میں ہونے والی انتخابی دھاندلیوں کے ذمہ دار سابق چیف جسٹس آف پاکستان کو اپنی پارٹی جلسوں اور پریس کانفرنسوں کے ذریعے ذمہ د ار ٹھہرایا تھاجس پر پ انہوں نے ی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کیخلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کیا ہے ۔

پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق سابق چیف جسٹس آف پاکستان کیخلاف دھاندلی کے ثبوت عام انتخابات میں پی ٹی آئی کے چیئرمین کی ہدایت پر تیار کئے جارہے ہیں جو عدالت میں پیش کئے جائنگے ۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ ابتدائی سماعت کے موقع پر پی ٹی آئی کے چیئرمین ہتک عزت کے دعویٰ میں پیش نہیں ہونگے جبکہ جس دن عدالت میں دھاندلیوں کے ثبوت پیش کئے جائینگے حتمی بحث ہوگی اس دن پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نذیر احمد گنجانہ کی عدالت میں وکلاء سمیت خود پیش ہونگے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات