پروفیسر اوج کے قتل میں ملوث ایک ٹارگٹ کلر گرفتار

بدھ 28 جنوری 2015 16:59

پروفیسر اوج کے قتل میں ملوث ایک ٹارگٹ کلر گرفتار

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28جنوری2015ء) پولیس نے کراچی یونیورسٹی کے پروفیسر اوج کے قتل کے ملزم کو گرفتار کر لیاہے ۔کراچی پولیس چیف غلام قادر تھیبو نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پروفیسر اوج کو محمد منصور نامی ٹارگٹ کلر نے اپنے گینگ کے ساتھیوں کے ساتھ مل کر قتل کیا تھا،ٹارگٹ کلر نے تفتیش کے دوران مزید کارروائیوں کا ابھی اعتراف کیاہے اور اس کا کہناہے کہ وہ کسی سیاسی جماعت سے تعلق رکھتاہے ۔

(جاری ہے)

گرفتار کیے جانے والے ٹارگٹ کلر منصور نے اعتراف کیاکہ اس نے اپنے پانچ رکنی گینگ کے ساتھ مل کر مارچ 2013میں اہل تشی پروفیسر سبط حسین اور 1993میںکسی سیاسی جماعت کے تین کارکنوں کو بھی قتل کیا تھا ۔غلام قادر تھیبو نے کہاکہ ٹارگٹ کلر نے دوران تفتیش انکشاف کیاکہ وہ قتل کی وارداتوں سمیت رینجرز اہلکاروں پر حملے اور دیگر وارداتوں میں بھی ملوث رہاہے ۔ پولیس چیف کا کہناتھاکہ باقی ساتھیوں کو گرفتار کرنے کے لیے بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں اور جلد انہیں بھی گرفتار کرلیاجائے گا اور کوشش ہے کہ کراچی میں ایک بھی ٹارگٹ کلنگ نہ ہو۔

متعلقہ عنوان :