بے نظیر بھٹو قتل کیس: تین گواہوں کے وارنٹ گرفتاری جاری

بدھ 28 جنوری 2015 16:43

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء) بے نظیر بھٹو قتل کیس میں مسلسل غیر حاضری پر سابق ایس ایس پی آپریشن یاسین فاروق سمیت تین گواہوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے گئے ہیں راولپنڈی میں انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج پرویز اسماعیل جوئیہ نے سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں کی سماعت کے آغاز پر ایس ایس پی یاسین فاروق کا نام پکارا گیا تو وہ غیر حاضر تھے جس پر جج نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہ سماعت روزانہ کی بنیاد پر کی جا رہی ہے دو مرتبہ استغاثہ کے گواہان کو سمن جاری کیے گئے لیکن وہ حاضر نہیں ہوئے بعد ازاں عدالت نے سابق ایس ایس پی آپریشن یاسین فاروق سمیت تین گواہوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

متعلقہ عنوان :