بنوں:تخریب کاری کا منصوبہ ناکام

بدھ 28 جنوری 2015 16:40

بنوں:تخریب کاری کا منصوبہ ناکام

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28جنوری2015ء) بنوں میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ پولیس چوکی کے قریب رکھے گئے چھ کلو وزنی بارودی مواد کو ناکارہ بنا دیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بنوں میں ریلوے روڈ اور منڈان گیٹ کے علاقے میں واقعہ پولیس چوکی کے قریب نا معلوم شر پسندوں نے تخریب کاری کی غرض سے ویال منڈان میں بارودی مواد نصب کیا۔ پولیس نے بر وقت کاروائی کرتے ہوئے بم ڈسپوزل یونٹ کو طلب کیا اور علاقے کو گھیرے میں لے کر بارودی مواد کو ناکارہ بنا تے ہوئے دہشتگردی کے منصوبے کو ناکام بنا دیا۔ بم ڈسپوزل یونٹ کے ماہرین کا کہنا تھا کہ بارودی مواد دیسی ساخت کا ہے اور اس کا وزن چھ کلو گرام بتایا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :