فراز عالم قتل کیس، شرجیل میمن اور دیگر کو نوٹس جاری

بدھ 28 جنوری 2015 16:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28جنوری2015ء) سندھ ہائی کورٹ نے ایم کیو ایم کے کارکن فراز عالم کے قتل کیس میں وزیر اطلاعات اور آئی جی سندھ سمیت دیگرکو نوٹس جاری کر دیے۔

(جاری ہے)

سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس سجاد علی شاہ کی سر براہی میں دو رکنی بنچ نے فراز عالم کے قتل سے متعلق درخواست کی سماعت کی دوران سماعت مقتول کی اہلیہ نے یہ موقف ظاہر کیا کہ فراز عالم کو 28 دسمبر کو گرفتار اور یکم جنوری کو چودہ روزہ جسمانی ریمانڈ پر بھیجا گیا تھا جہاں نو اور دس جنوری کی شب پولیس تشدد کے باعث فراز عالم کی ہلاکت ہوئی انہوں نے عدالت کو بتایا کہ حکومت نے وعدے کے باوجود فراز عالم قتل کیس کے لیے نہ تو جوڈیشل کمیشن کا قیام کیا اور نہ ہی اور نہ ہی حکومت کی جانب سے اہل خانہ کو تحفظ فراہم کیا جا رہا ہے عدالت نے حکومت سندھ اور وزیر اطلاعات سمیت دیگر کو نو فروری کے لیے نوٹس جاری کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :