سی ڈی اے کے ممبر اسٹیٹ نے کئی سیکٹرز میں 3 ہزار 987 پلاٹس من پسند ملازمین میں بانٹ دئیے ‘ پی اے سی میں انکشاف

بدھ 28 جنوری 2015 16:31

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء) پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو بتایا گیا ہے کہ سی ڈی اے کے ممبر اسٹیٹ نے اسلام آباد کے کئی سیکٹرز میں 3 ہزار 987 پلاٹس من پسند ملازمین میں بانٹ دئیے ہیں ۔ اِن پلاٹس کی قیمت 20 ارب روپے سے زائد ہے ، پبلک اکاونٹس کمیٹی کا اجلاس چیئرمین سید خورشید شاہ کی زیر صدارت ہوا ۔ اجلاس سی ڈی اے کے سال13-2012 کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

آڈٹ حکام نے بتایا کہ سی ڈی اے کے ممبر اسٹیٹ نے سیکٹر آئی ایٹ، جی ٹین، جی الیون، آئی ٹین، آئی الیون، ڈی ٹویلیو اور ای ٹویلوو میں پلاٹ تخلیق کرکے اپنے من پسند ملازمین کو بانٹے ہیں ۔ سی ڈی حکام نے بتایا کہ یہ معاملہ سپریم کورٹ میں زیر التوا ہے ۔ اس پر چیئرمین پی اے سی نے کہا کہ سپریم کورٹ ازخود نوٹس لے سکتی ہے تاہم دیگر اداروں کو تحقیقات سے نہیں روک سکتی ۔

متعلقہ عنوان :