جاپان نے پاکستان کے لیے ایک بڑا اعلان کر دیا

بدھ 28 جنوری 2015 16:21

جاپان نے پاکستان کے لیے ایک بڑا اعلان کر دیا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28جنوری2015ء) جاپان کراچی بندر گاہ کی سکیورٹی بہتر بنانے اور لاہور میں پانی کی فراہمی میں توانائی کی بچت کے منصوبوں کے لیے مالی تعاون فراہم کرے گا اس حوالے سے دو ارب ین کا معاہدہ طے پایا ہے جائیکا کے تحت معاہدوں پر جاپانی سفیر ہیرو شی انوماتا اور سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن سلیم سیٹھی نے دستخط کیے۔

(جاری ہے)

کراچی بندر گاہ کی سکیورٹی کے نظام کے لیے جاپان، پاکستان کو کنٹیسز ایکسرے سسٹم کے تین یونٹ دے گا۔ فراہمی آب کے نظام میں توانائی کی بچت کے لیے معاہدے کے تحت لاہور میں105 واٹر پمپس کو جدید پمپس سے تبدیل کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :