معیاری ادویات کا ہدف جلد ہی حاصل کر لیں گے۔ شہباز شریف

بدھ 28 جنوری 2015 15:07

معیاری ادویات کا ہدف جلد ہی حاصل کر لیں گے۔ شہباز شریف

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء)وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ 45 دنوں میں پنجاب میں بنیادی مراکز صحت میں معیاری ادویات کی فراہمی کو یقینی بنانے کا ٹارگٹ ہر قیمت پر حاصل کیا جائے۔

(جاری ہے)

ایوان وزیر اعلی پنجاب لاہور میں پنجاب ہیلتھ ریفارمز روڈ میپ کے حوالے سے منعقد ایک اعلی سطح کے اجلاس کے دوران ان کا کہنا تھا کہ صوبے میں موجود صحت کے مراکز کو معیاری سہولیات کی مکمل فراہمی کے حوالے سے فعال بنایا جائے بنیادی صحت کے مراکز میں میڈیکل آفیسرز کی منظور شدہ آسامیوں پر شفاف اور میرٹ پر بھرتیاں کی جائیں۔

اور غیر حاضر اسٹاف کے خلاف مرکز کے قواعد و ضابط کے مطابق کاروائی کی جائے گی۔ میاں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ادویات کی خریداری، تقسیم اور اسٹاک کے متعلق پورے نظام کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے یہ بھی ہدایت کی کہ اچھی کارکردگی دکھانے والے اضلاع کے ہیلتھ آفیسرز کی حوصلہ افزائی کی جائے گی اور بری کارکر دگی پر احتساب بھی کیا جائے۔