تحصیل لیاقت پور کی بستی چنڑ میں خواتین نے خسرہ ٹیم کو دیکھ کر شور مچاد دیا

بدھ 28 جنوری 2015 14:57

خان پور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء)تحصیل لیاقت پور کی بستی چنڑ میں خواتین نے محکمہ صحت کی خسرہ انجکشن ٹیم کو دیکھ کر شور مچاد دیا جس پر کھیتوں میں کام کرتے مرد بھی اکھٹے ہوگئے۔

(جاری ہے)

خواتین نے بتایا کہ انہیں دہشت گردی کے خوف سے مردوں نے کہہ رکھا تھا کہ کسی اجنبی سے بچوں کو ٹیکہ نہ لگوائیں اور نہ کسی سے کچھ لے کرکھائیں اس لئے انہیں خسرہ ٹیم بارے غلط فہمی ہوئی۔ بعد ازاں مکینوں نے بچوں کو خسرہ کے حفاظتی ٹیکے لگوائے۔