وزارت خزانہ پی ایس او کو40 ارب روپے جاری کریگی

بدھ 28 جنوری 2015 14:51

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء) وزارت خزانہ پاکستان سٹیٹ آئل کو فرنس آئل اور دیگر پیٹرولیم مصنوعات کی درآمد کیلئے 40 ارب روپے جاری کریگی۔ پی ایس او حکام کے مطابق تیل کی درآمد کیلئے نئی ایل سیز کھولی جائینگی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ پی ایس او کو فرنس آئل اور دیگر پیٹرولیم مصنوعات کی درآمد کیلئے کل جمعرات تک 40 ارب روپے فراہم کریگی اس حوالے سے نیشنل بینک کو ہدایت کی گئی ہے کہ پی ایس او کو بین الاقوامی فیول سپلائرز کیساتھ کریڈیٹ لیٹر کھولنے کیلئے سہولت فراہم کی جائے۔