اسٹیٹ بنک آف پاکستان پاک چین دوستی پر 31 جنوری سے20 روپے مالیت کا یاد گار سکہ جاری کریگا

بدھ 28 جنوری 2015 14:50

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28جنوری2015ء) اسٹیٹ بنک آف پاکستان پاک چین دوستی پر 31 جنوری سے20 روپے مالیت کا یاد گار سکہ جاری کررہا ہے‘ اسٹیٹ بنک ذرائع کے مطابق یہ سکہ یکم فروری 2015ءء سے تمام شیڈول بنکوں میں دستیاب ہوگا اسٹیٹ بنک آف پاکستان نے یہ یاد گار سکہ پاک چین دوستی پر جاری کرنے کا اعلان کیا تھا 31 جنوری سے جاری ہونیوالے اس یاد گار سکے کا وزن 10 گرام ہوگا اس سکے کی تیاری میں 75 فیصد تانبا اور 25 فیصد نکل استعمال ہوگا‘ گول شکل اور 27.5 ملی میٹر قطر کے اس سکے کے کنارے دانے دار ہونگے۔

متعلقہ عنوان :