کراچی پولیس پر فائرنگ کرنے والے دو ٹارگٹ کلرز گرفتار

بدھ 28 جنوری 2015 14:41

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء) کراچی پولیس نے ایک کارروائی کے دوران پولیس پر فائرنگ کرنے والے دو ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرلیا جن کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کے روز کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں پولیس نے ایک گھر پر چھاپہ مار کر دو ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق پولیس نے بتایا کہ گرفتار ہونے والے یہ خطرناک ٹارگٹ کلر پولیس پر فائرنگ کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں اور ان کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے ہے۔ پولیس کے مطابق ان ملزموں کو تحقیقات کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے جہاں پر ان سے مزید تفتیش جاری ہے

متعلقہ عنوان :