قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار کا اجلاس،قائم علی شاہ بکتر بند گاڑیوں کے سکینڈل میں ملوث

بدھ 28 جنوری 2015 14:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء) چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار نے بکتر بند گاڑیوں کے معاملے پر وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ کا سکینڈل سامنے آنے پر آئی جی سندھ اور ہوم سیکرٹری سندھ کو آئندہ اجلاس میں طلب کر لیا ۔بدھ کے روز قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار کا اجلاس چیئرمین کمیٹی خواجہ سہیل منظور کی زیر صدارت ہوا ۔

اجلاس میں سیکرٹری دفاعی پیداوار لیفٹیننٹ جنرل تنویر طاہرامریکہ اور بھارت معاہدوں بارے بریفنگ دی ۔

(جاری ہے)

تنویر طاہر نے اجلاس کے شرکاء کو بتایا کہ امریکہ اور بھارت کے معاہدوں کے بعدبھارت کے لئے راہ آسان ہو جائے گی اور بھارت بھارت نیو کلیئر سپلائر میں آ جائے گا ۔انہوں نے بتایا کہ بھارت پلونیئم ہتھیاروں کی طرف بڑھا رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان اور ارکان پارلیمنٹ کو اس حوالے سے بھارت پر دباؤ بڑھانا چاہیے ۔ چیئرمین کمیٹی خواجہ سہیل منظور نے بتایا کہ ناقص بکتر بند گاڑیوں کی خریداری میں وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ کا سکینڈل سامنے آیا ہے ۔کمیٹی چیئرمین نے آئی جی سندھ اور ہوم سیکرٹری سندھ کو آئندہ اجلاس میں طلب کر لیا ہے

متعلقہ عنوان :