کوئٹہ؛ اغواء کاروں نے پانچ مغوی کان کن رہا کردیئے

بدھ 28 جنوری 2015 14:38

کوئٹہ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء ) کوئٹہ میں گزشتہ روز اغواء ہونیوالے پانچ کان کن اغواء کاروں نے رہا کردیئے ہیں ، رہا ہونے والے مزدوروں کا تعلق سوات سے ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کے روز کوئٹہ کے علاقے سورینج سے ا غواء کئے گئے پانچ کان کنوں کو رہا کردیا گیا ہے پولیس نے بھی رہا ہونیوالے مزدوروں کی تصدیق کردی ہے ۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز نامعلوم افراد نے سورینج کے علاقے سے سات کان کنوں کو اغواء کرکے لے گئے تھے اور بعد ازاں دو افراد کو کچھ دیر بعد ر ہا کردیا تھا جبکہ پانچ افراد کو آج رہا کردیا ہے