ای او بی آئی سکینڈل کیس، اٹارنی جنرل آف پاکستان اور اراضی کا تخمینہ لگانے والی کمپنیوں کو نوٹسز جاری

بدھ 28 جنوری 2015 14:38

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء ) سپریم کورٹ نے ای او بی آئی سکینڈل کیس میں اٹارنی جنرل آف پاکستان اور اراضی کا تخمینہ لگانے والی کمپنیوں کو نوٹسز جاری کردیئے ہیں اور اٹارنی جنرل سے جواب طلب کیا ہے کہ بتایا جائے کہ ای او بی آئی کے غریب ملازمین کی پنشن میں اضافہ کیوں نہیں کیا گیا ۔ جسٹس میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ای او بی آئی کا پیسہ غریب ملازمین کا ہے کسی کو اس میں بددیانتی کی اجازت نہیں دینگے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ ریمارکس بدھ کے روز دیئے ہیں جبکہ ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت شروع کی تو عدالت کو بتایا گیا کہ تاحال ملازمین کی پنشنوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا اس طرح سے معاملات نہیں چل سکتے غریب ملازمین پریشان ہیں عدالت کو یہ بھی بتایا گیا کہ ای او بی آئی نے جو زمین بیچی تھی اس کا تاحال کوئی تخمینہ نہیں لگایا جاسکا ہے اس پر عدالت نے اٹارنی جنرل پاکستان اور اراضی کا تخمینہ لگانے والی کمپنیوں کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے سماعت سترہ فروری تک ملتوی کردی ہے

متعلقہ عنوان :