پاکستان بار کونسل نے اکیسویں آئینی ترمیم و فوجی عدالتوں کے قیام کیخلاف آئینی درخواست کا مسودہ تیار کرلیا‘ مزید آئینی نکات شامل کئے جانے کا امکان

بدھ 28 جنوری 2015 14:38

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء) پاکستان بار کونسل نے اکیسویں آئینی ترمیم اور فوجی عدالتوں کے قیام کیخلاف آئینی درخواست کا مسودہ تیار کرلیا‘ مزید آئینی نکات شامل کئے جانے کا امکان‘ سپریم کورٹ نے لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی درخواست کو 12 فروری تک ملتوی کرنے کی وجہ سے پاکستان بار کونسل اپنی درخواست کو مزید آئینی نکات سے مکمل کرنے میں مصروف ہے۔

ذرائع نے ”اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء“ کو بتایا ہے کہ پاکستان بار کونسل کے وائس چیئرمین نے ہدایت کی ہے کہ کسی آئینی ترمیم اور فوجی عدالتوں کے قیام کیخلاف آئینی درخواست جلد تیار کرکے سپریم کورٹ میں داخل کی جائے اور اس حوالے سے زیادہ سے زیادہ آئینی و قانونی نکات کو شامل کیا جائے۔

(جاری ہے)

درخواست کے حوالے سے کل جمعرات کو لاہور میں ہونے والے وکلاء کنونشن میں مزید مشاورت بھی کی جائے گی۔

پاکستان بار کونسل نے اس سے قبل اپنے اجلاس میں 28 جنوری کو درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کیا تھا تاہم گذشتہ روز کی سپریم کورٹ کی کارروائی کو دیکھنے کے بعد درخواست کے دائر کرنے میں مشاورت کی جائے گی اور موثر قانونی نکات کا سہارا لیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئینی درخواست آئندہ چند روز میں دائر کئے جانے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :