5فروری کو یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ملک بھرمیں عام تعطیل ہو گی

بدھ 28 جنوری 2015 14:29

5فروری کو یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ملک بھرمیں عام تعطیل ہو گی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء)5فروری بروزجمعرات کو یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ملک بھرمیں عام تعطیل ہو گی جبکہ تمام شہروں میں خصوصی تقریبات اور پرامن ریلیاں بھی منعقد کی جائیں گی ۔

(جاری ہے)

سرکاری ذرائع کے مطابق تعطیل کے باعث تمام سرکاری ، نیم سرکاری ادارے ، یونیورسٹیز ، کالجز ، سکولز ،بینک ، مالیاتی ادارے ، سٹاک ایکسچینج ، چیمبر آف کامرس، عدالتیں بھی بند رہیں گی۔ اس موقع پر کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے سیمینارز ، کانفرنسز ، واکس اور پرامن ریلیوں کاانعقاد بھی کیاجائیگا۔