پہلے مرحلے میں پنجاب کے دیہی علاقوں کے چار ہزار سے زائد پرائمری سکولوں کوسولر پر منتقل کیا جائیگا‘ سردارشیر علی گورچانی

بدھ 28 جنوری 2015 14:25

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء) ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار شیر علی خاں گورچانی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات پرپہلے مرحلے میں پنجاب کے دیہی علاقوں کے چار ہزار سے زائد پرائمری سکولوں کوسولر پر منتقل کر کے بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائے جائے گی ،اس منصوبے سے بجلی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی جا سکے گی جس سے ہزاروں بچے مستفید ہو سکیں گے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پنجاب اسمبلی میں اپنے دفتر سے صحافیوں سے ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ ا یجوکیشن کے حوالے سے جتنے اقدامات میاں شہباز شریف نے کئے ان کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی۔ پہلے مرحلے میں سکولوں کوسولر پر منتقل کرنے کے حوالے سے تیزرفتاری سے فوری اقدامات اٹھائے جائیں گے اور دیگر سکولوں میں بھی مرحلہ وار پروگرام کے تحت آف گرڈ سولر سلیوشن متعارف کرانے کیلئے جامع منصوبہ مرتب کیاجا رہا ہے اوراس ضمن میں میڈیم اورلانگ ٹرم پلاننگ کی جائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کم آمدن والے خاندانوں کو سولر ہوم سلیوشن کی فراہمی کے حوالے سے قابل عمل پروگرام وضع کیا جائے گا۔ بنیادی مراکز صحت اورزرعی ٹیوب ویلوں کو سولر پرمنتقل کرنے کے حوالے سے قابل عمل منصوبہ مرتب کیا جائے گا ۔سردار شیر علی خان گورچانی نے کہا کہ ملک میں قیام امن کے لئے ہر سطح پر اقدامات کئے جارہے ہیں ۔جب تک ملک میں امن قائم نہیں ہوگا ہم آگے نہیں بڑھ سکتے ۔

پاکستان کی ترقی کے لئے امن انتہائی ضروری ہے ۔حکومت نے عوام کی فلاح کے لئے کئی منصوبے شروع کئے ہیں اور یہاں غیر ملکی سرمایہ کاری کے انتظامات کئے گئے ہیں ۔توانائی کے بحران پر قابو پانے کے لئے قائداعظم پارک کا قیام عمل میں لایا گیا ہے حکومت کے ساتھ ساتھ معاشرہ کو پرا من بنانے کے لئے ہر شہری کوبھی اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔

متعلقہ عنوان :