Live Updates

این اے 122دھاندلی کیس ،عمران خان کا لوکل کمیشن کیخلاف کارروائی کا مطالبہ

بدھ 28 جنوری 2015 14:22

این اے 122دھاندلی کیس ،عمران خان کا لوکل کمیشن کیخلاف کارروائی کا مطالبہ

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28جنوری2015ء) عمران خان نے این اے 122میں دھاندلی کی جانچ پٹرتال کرنے والی لوکل کمیشن کیخلاف کارروائی کے لیے الیکشن ٹریبونل میں درخواست جمع کروا دی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عمران خان نے درخواست میں موقف اپنایاہے غلام حسین نے این اے 122میں دھاندلی نہ ہونے کا بیان دے کر اپنے حلف کی خلاف ورزی کی ہے جبکہ دھاندلی کے بارے میں فیصلہ سنانے کا کام ٹریبونل کا ہے ۔

درخواست میں کہا گیاہے کہ جانچ پٹرتا ل کرنے والی کمیشن نے اپنا کام درست طریقے سے نہیں کیا کیونکہ این اے 122میں دھاندلی کے واضح ثبوت سامنے آن کے باوجود روپورٹ کا حصہ نہیں بنائے گئے اور لوکل کمیشن کے میڈیا پر غلط بیان کی وجہ سے کیس پر اثر پڑا ۔الیکشن ٹریبونل نے عمران خان کی لوکل کمیشن کی درخواست کے بعد لوکل کمیشن کے جج غلام حسین کو 31جنوری کو طلب کر لیاہے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :