وادی گولان میں اسرائیلی فوجی تنصیبات پر راکٹ حملہ حزب اللہ نے کیا، اسرائیل کا الزام

بدھ 28 جنوری 2015 14:11

مقبوضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء) اسرائیل کے سیکیورٹی ذریعے نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ روز مقبوضہ وادی گولان میں اسرائیلی فوجی تنصیبات پر راکٹ حملہ لبنانی ملیشیا حزب اللہ نے کیا تھا۔

(جاری ہے)

اسرائیلی سیکیورٹی ذرائع کے مطابق راکٹ حملہ شام کے اندر سے صدر بشارالاسد کے فوجی اڈے سے داغا گیا ۔ذرائع کے مطابق شام کی جانب سے اسرائیلی تنصیبات پر چار راکٹ داغے گئے تھے تاہم ان میں سے ایک اسرائیلی فوجی تنصیبات کے قریب گرا ہے۔ اسرائیل میں گرنیوالا راکٹ 177 ملی میٹر دھانے کی توپ سے داغا گیا ہے،شام سے راکٹ حملے کے جواب میں اسرائیلی فوج نے 20 مارٹر گولے پھینکے۔

متعلقہ عنوان :