قلعہ سیف اللہ ‘ لیویز چیک پوسٹ پر حملے کے دوران دہشت گرد اہلکاروں کا اسلحہ چھین کر فرار

بدھ 28 جنوری 2015 14:06

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء) ڈسٹرکٹ قلعہ سیف اللہ میں لیویز چیک پوسٹ پر حملے کے دوران دہشت گرد اہلکاروں کا اسلحہ چھین کر فرار ہوگئیلیویز ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ قلع سیف اللہ کے علاقے میں قائم گوال حیدر چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے چاروں جانب سے اچانک حملہ کردیا، تاہم حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

دہشت گرد جدید خود کار ہتھیاروں سے لیس تھے، جن کی تعداد چالیس سے پچاس تھی، دہشت گردوں نے لیویز اہل کاروں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور اسلحہ چھین کر فرار ہوگئے۔ واقعہ کے بعد لیویز کی مزید نفری علاقے میں طلب کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :