خواتین کو اسلحہ چلانے کی تربیت پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور آئی جی استعفیٰ دیں ‘ سینیٹر زاہد خان

بدھ 28 جنوری 2015 14:06

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء) عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما اور سینیٹر زاہد خان نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور آئی جی استعفیٰ دیں، یہ پختون خواتین کو اسلحہ چلانا سکھارہے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں سینیٹر زاہد خان نے کہاکہ عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی ذمے داری ہوتی ہے، صوبے میں اساتذہ کو اسلحہ چلانا سکھانے اور اپنا دفاع خود کرنے پر مجبور کیا جارہا ہے، ہمارے دور میں ہم بھی حالت جنگ میں تھے ٹاہم ہم نے عوام کے ساتھ ایسا نہیں کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :