پی ایس او کا جہاز فرنس آئل اور پٹرول لے کر کراچی پہنچ گیا

بدھ 28 جنوری 2015 14:01

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء) پی ایس او کا جہاز فرنس آئل اور پٹرول لے کر کراچی پہنچ گیا ہے۔ پاکستان اسٹیٹ آئل کے پاس مجموعی طور پر اس ہفتے ایل لاکھ ٹن پٹرول جبکہ ایک لاکھ پینتیس ہزار ٹن فرنس آئل موجود ہو گا۔ پی ایس او ترجمان کے مطابق ایک جہاز پاکستان اسٹیٹ آئل کے لیے ایک لاکھ پینسٹھ ہزار ٹن فرنس آئل لے کر پورٹ پر پہنچ گیا ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ پی ایس او کا پچاس ہزار ٹن پٹرول لے کر جہاز پہلے ہی پہنچ چکا ہے اس کے علاوہ بھی پٹرول اور فرنس آئل کا ایک جہاز جلد ہی وطن پہنچ جائے گا پی ایس او ترجمان کے مطابق وزارت پٹرولیم کی ہدایت پر بجلی گھروں اور پٹرول پمپس کو ایندھن کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے جس کے لیے وزارت پٹرولیم کی ہدایات پر پی ایس او 24 گھنٹے کام کرے گی۔

متعلقہ عنوان :