حکومت کی کارکردگی عوام اور اپوزیشن جماعتوں کو احتجاج کی جانب دھکیل رہی ہے ‘ اسد عمر

بدھ 28 جنوری 2015 13:51

حکومت کی کارکردگی عوام اور اپوزیشن جماعتوں کو احتجاج کی جانب دھکیل ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہاہے کہ حکومت کی کارکردگی عوام اور اپوزیشن جماعتوں کو احتجاج کی جانب دھکیل رہی ہے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ گزشتہ 4 سے 6 ہفتوں کے دوران نیشنل گرڈ سسٹم بریک ہوا جبکہ ایسا پاکستان کی تاریخ میں کبھی نہیں ہواکہ بجلی کی فراہمی میں بڑے پیمانے پر اس قدر تسلسل کے ساتھ خرابی پیدا ہوئی ہو۔

اسد عمر نے کہ اکہ مسلم لیگ (ن )کے اقتدار میں آنے کے بعد سے بجلی کی قیمتوں میں 80 فیصد اضافہ کیا گیا، اس کے باوجود بجلی کے شعبے کو نقصانات کا سامنا ہے۔انہوں نے کہاکہ بجلی کے شعبے پر جس پہلو سے بھی نظر ڈالی جائے اندازہ ہوگا کہ وہ مزید خرابی کی طرف جارہا ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی کے گزشتہ دور حکومت اور (ن )لیگ کے موجودہ دور میں تقابل کے سوال پر اسد عمرنے کہ اکہ سابقہ حکومت کی کارکردگی ناقص ترین تھی اور موجودہ حکومت بھی انہی کے نقش قدم پر چل رہی ہے۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کے رہنما نے کہاکہ( ن) لیگ کے مفاد میں ہے کہ وہ فوری طور پر الیکشن کا اعلان کرے، بصورت دیگر اگر اسی طرح 5 سال چلتے رہے تو یہ ملکی سیاست سے باہر ہوجائیں گے۔عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں کم ہونے کے باوجود حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھی گئیں تاہم جب اسلام آباد کے دھرنے میں اس حوالے سے آواز بلند ہوئی تو وزیراعظم نے قیمتیں کم کرنے کا اعلان کیا، تحریک انصاف کے مطالبے پر بجلی کی قیمتیں بھی کم کی گئیں تاہم دھرنا ختم ہونے کے بعد سے پیٹرول پر جی ایس ٹی میں اضافہ کردیا گیا جبکہ بجلی کی قیمتوں میں بھی اضافہ کیا گیااسد عمر کے مطابق حکومت کی جانب سے عوام کو یہ پیغام جا رہا ہے کہ وہ سڑکوں پر آکے اپنا حق مانگیں گے تو ملے گا ۔

پی ٹی آئی کے سینئر رہنما نے کہاکہ پارلیمنٹ میں اول تو عوام کے مسائل زیر بحث ہی نہیں آتے اور اگر بات ہوبھی جائے تو ان کا نتیجہ کچھ نہیں نکلتا۔انہوں نے کہا کہ احتجاج کی صورت میں کہا جاتا ہے کہ جمہوریت خطرے میں ہے ایسی جمہوریت جو عوام کی زندگی میں بہتری نہ لاسکے اس جمہوریت کا کوئی فائدہ نہیں۔

متعلقہ عنوان :