کراچی، ہائی ایس اور رکشہ میں تصادم،2 افراد جاں بحق، 8زخمی

بدھ 28 جنوری 2015 13:45

کراچی( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء ) کراچی میں ہائی ایس اور رکشہ میں تصادم سے 2 افراد جاں بحق جبکہ8 زخمی ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کے روز کراچی کے علاقے ماری پور میں ہائی ایس نے رکشہ کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں ایک بچی سمیت 2 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ 2 خواتین سمیت8 افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا۔

متعلقہ عنوان :