کراچی،پولیس نے مبینہ بھتہ خور گرفتار کر لیا

بدھ 28 جنوری 2015 13:45

کراچی( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء ) پولیس نے نیو کراچی انڈسٹریل ایریا سے ایک مبینہ ہ بھتہ خور کو گرفتار کر لیا۔ملزم کو نامعلوم مقام پر منتقل کر کے مزید تفتیش شروع کر دی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کے روز مبینہ بھتہ خور نے نیو کراچی انڈسٹریل میں ایک فیکٹری مالک کو بھتہ کی پرچی بھیجی ۔

(جاری ہے)

فیکٹری مالک نے فوری طور پرپولیس کو اطلاع اور بھتہ خور کو نیو کراچی انڈسٹریل میں بھتہ وصول کرنے کے لئے کہا جہاں پر پولیس نے بھتہ خور کو حراست میں لے لیا۔فیکٹری مالک کے مطابق چند روز بھتہ خور نے کئی مرتبہ بھتہ وصول کرنے کے لئے پرچیاں بھیجیں اور بھتہ نہ دینے پر جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں۔پولیس نے ملزم کو نامعلوم مقام پر منتقل کر کے مزید تفتیش شروع کر دی۔

متعلقہ عنوان :