اکیسویں آئینی ترمیم کے خلاف سماعت 12فروری تک ملتوی

بدھ 28 جنوری 2015 13:37

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28جنوری2015ء) اکیسویں آئینی ترمیم کے خلاف لاہور ہائی کورٹ بار ایسو سی ایشن کی درخواست پر سپریم کورٹ میں سماعت بارہ فروری تک ملتوی کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی عدالت نے اٹارنی جنرل اور چاروں صوبائی ایڈ ووکیٹ جنرلز کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت بارہ فروری تک ملتوی کر دی ہے سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر شفقت چوہان کا کہنا تھا کہ یہ درخواست لاہور ہائی کورٹ بار ایسو سی ایشن کی طرف سے دائر کی گئی ہے لاہور ہائی کورٹ بار کے وکیل حامد خان نے کہا کہ وہ انفرادی حیثیت میں کیس کی پیروی کر رہے ہیں اس کا ان کی جماعت تحریک انصاف سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :