نادراکا ایک سے زائد شناختی کارڈ رکھنے والوں کیخلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ

بدھ 28 جنوری 2015 12:43

نادراکا ایک سے زائد شناختی کارڈ رکھنے والوں کیخلاف کارروائی کرنے کا ..

سمندری (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء) نادر نے ایک سے زائد شناختی کارڈ رکھنے والوں کیخلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور وزیر داخلہ نے ایف آئی اے کو ہدایت کی ہے کہ ایک سے زائد شناختی کارڈ رکھنے والوں کیخلاف مقدمات درج کرکے ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔

(جاری ہے)

ایسے افراد کے خلفا مقدمات درج کرکے 20 سے 30 ہزار روپے جرمانہ بھی کیا جائیگا اور اس کے فالتو کارڈ منسوخ کر دیئے جائیں گے۔ جعلی شناختی کارڈ بنانے والے نادرا کے عملے کے خلاف بھی کارروائی کی جائیگی۔ مزید براں معلوم ہوا ہے کہ وزارت قانون نے ان کے بارے میں سفارش کی ہے کہ 10 سال یا اس سے زائد تک سزا دی جائے۔