ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی ہدایت پر تمام اضلاع میں مذہبی آرڈیننس پر عملدرآمد کے احکامات جاری

بدھ 28 جنوری 2015 12:43

سمندری (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء) ہوم ڈیپارٹمنٹ کی ہدایات پر تمام اضلاع میں مذہبی آرڈیننس پر سختی سے عملدرآمد کرنے اور ہر قسم کی اشتعال انگیز وال چاکنگ کو فوری ختم کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں جبکہ یونین کونسلوں کے سیکرٹریوں کو بھی وال چاکنگ کے خاتمے کیلئے ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق حکومت کو اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ بعض علاقوں، خصوصاً دیہات میں کالعدم تنظیموں کے کارکن مذہبی جذبات بھڑکانے والی وال چاکنگ کرتے ہیں جس سے مختلف مسالک کے درمیان کشیدگی پیدا ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ اور چنیوٹ تمام اضلاع کے ڈی سی اوز اور ضلعی پولیس سربراہان کوہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ گلیوں، محلوں، بازاروں میں شرانگیز، فرقہ واریت پر مبنی وال چاکنگ کرنے والوں کو فوری گرفتاری عمل میں لائیں اور جو لوگ اشتعال انگیز سرگرمیوں میں ملوث پائے جائیں ان کے کواائف تیار کئے جائیں۔ حکام نے بتایا کہ ڈی سی او نے ہرطرح کی مذہبی لسانی گروہی وال چاکنگ کو فوری طور پر مٹانے کیلئے ٹی ایم ایز کے ایڈمنسٹریٹرز اور ٹی ایم اوز کو احکامات جاری کر دیئے ہیں اس کے علاوہ سرگودھا ڈویژن کی تمام یونین کونسلوں کے سیکرٹریوں کی بھی وال چاکنگ کے خاتمے کیلئے ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :