بھارت کے ساتھ برابری کی سطح پر تعلقات چاہتے ہیں،وزیر اعظم نوازشریف

بدھ 28 جنوری 2015 12:34

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء) وزیر اعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ برابری کی سطح پر تعلقات چاہتے ہیں،دونوں ممالک ملکر جنوبی ایشیاء میں امن و تعمیر ترقی اورعوام کی بہتری کے لئے کام کر سکتے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم نے بدھ کے روز بھارت میں تعینات پاکستانی ہا ئی کمشنر عبد الباسط سے ملاقات میں کیا ۔

جنہوں نے وزیر اعظم سے وزیر اعظم ہاؤس میں ملاقات کی ۔اس موقع پر پاکستانی سفیر عبد الباسط نے پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات پر بریفنگ دی جبکہ امریکی صدر باراک اوباما کے حالیہ دورہ بھارت کے حوالے سے بھی تفصیلی آگاہ کیا ۔اس موقع وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ اچھے تعلقات کا خواہاں ہے ۔تمام معاملات کو بات چیت کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ برابری کی سطح پر تعلقات چاہتا ہے ۔وزیر اعظم نے کہا کہ دونوں ممالک مل کر جنوبی ایشیاء میں امن اور خوشحالی کے لئے کام کام کر سکتے ہیں جس سے نہ صرف جنوبی ایشیاء بلکہ پاکستان اور بھارت کی عوام کے بہترین مفاد میں ہو گا۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے ساتھ تمام مسائل کو بات چیت کے ذریعے حل چاہتے ہیں اور مسئلہ کشمیر کے حل کئے بغیر جنوبی ایشیاء میں امن قائم نہیں ہو سکتا

متعلقہ عنوان :